شاہینوں کی تباہ کن بولنگ، 61 رنز پر آدھی بنگلا دیشی ٹیم پویلین بھیج دی


حسن علی ایل پی ڈبلیو کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی 

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔

پاکستانی بولرز نے شاندار  بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی آدھی ٹیم کو 61 رنز پر ہی پویلین بھیج دیا ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پاکستانی بولر حسن علی نے لی جس کے بعد بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر محمود اللہ کا کہنا تھا تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ہم بنگلا دیش کو 140 سے 150 کے اندر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آج بنگلا دیش کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، محمد حفیظ سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔  آصف علی اور عماد وسیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ 12 قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.