بیٹے سے طلاق لیکر دوسری شادی کرنے پر ملزم کا سابقہ بہو پر قاتلانہ حملہ


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں ایک شخص نے بیٹے سے طلاق لےکرکہیں اور شادی کرنے پر اپنی سابقہ بہو کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پیش آیا جہاں اپنی سابقہ بہو کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران کو غصہ تھا کہ لڑکی نے اس کے بیٹے بلال سے طلاق لے لی اور کہیں اور شادی کرلی، ملزم نے لڑکی کو اس کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے وار کرکے زخمی کردیا۔

 اہل خانہ نے ملزم عمران کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس کے مطابق زخمی لڑکی فروا کو اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.