عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر گوتم گمبھیر سدھو پر برس پڑے


نوجوت سنگھ کے اس بیان کے بعد بھارت میں ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے—فوٹو فائل

بھارت کے سابق کرکٹر اور کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور  بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر نے سدھو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور کہا کہ اپنے بیٹے یا بیٹی کو سرحد پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ (عمران خان) کو اپنا بڑا بھائی کہیں۔ 

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے سدھو کے بیان کو ناگوار بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گوردوارا دربار صاحب پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

 سدھو نے پاکستانی حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے توسط سے اس شاندار استقبال پر بات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہا تھا۔

نوجوت سنگھ کے اس بیان کے بعد بھارت میں ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *