مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق مستونگ میں فائرنگ کا واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نےگاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

 فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی ، میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت میر محمد خان ،رحمت اللہ،محمد سلیم اور یحیٰی کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ محمد قدیم ، لقمان اور نعمت اللہ زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مستونگ،کوئٹہ اور نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق علاقےکی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور  واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *