کراچی میں ڈینگی سے 3 افراد انتقال کرگئے


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں  ڈینگی وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔

 ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کا تعلق ضلع وسطی ، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر سے ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، 48 افراد کراچی، 16 حیدرآباد اور 9 عمر کوٹ میں متاثر ہوئے،3 افراد تھر پارکر اور 2 افراد مٹیاری میں ڈینگی وائرس کا شکا ہوئے۔

دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی مچھر کے حملوں سے 6 افراد کی جانیں چلی گئیں، مرنے والوں کا تعلق لاہور اور شیخوپورہ سے ہے۔

صوبے میں 24 گھنٹو ں کے دوران مزید 269 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، بیشتر مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.