گلِ رعنا کا 25 روپے دیکر عاصم کی جاسوسی کروانے کا انکشاف


‘ان بچوں کا کام عاصم پر نظر رکھنا ہوتا تھا’— فوٹو فائل

معروف گلوکار عاصم اظہر اور  ان کی والدہ اداکارہ گلِ رعنا سے متعلق دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

گلِ رعنا نے کچھ روز قبل ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے کہا کہ میں نے عاصم اور آپ کے بارے میں دلچسپ واقعہ سن رکھا ہے، میں نے سنا ہے کہ آپ عاصم کی جاسوسی کیلئے بچوں کو روزانہ کے 25 روپے دیا کرتی تھیں۔

میزبان نے کہا کہ میں نے سنا تھا کہ ان بچوں کا کام عاصم پر نظر رکھنا ہوتا تھا، جس پر گلِ رعنا نے خوب قہقہہ لگایا اور تصدیق کی کہ یہ سچ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے عاصم کو سختی سے کہہ رکھا تھا کہ میں ایک منٹ کے لیے بھی اسے اکیلا نہیں چھوڑوں گی، جب تک وہ 18 سال کا نہیں ہوجاتا، میں اس پر کڑی نگاہ بھی رکھوں گی اور کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *