‏’کانفرنس کے منتظمین نے جھوٹ بولا، ججز کے ساتھ دھوکا کیا‘‏ –


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے منتظمین نے جھوٹ ‏بولا،ججز کےساتھ دھوکا کیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ کانفرنس میں ججزکی ‏تضحیک کی گئی آرگنائزرز نے نوازشریف کا خطاب شیڈول کیا راناشمیم ن لیگ کےعہدیداراورنوازشریف کے دوست ‏ہیں نوازشریف نےرانا شمیم کوگلگت بلتستان میں چیف جج لگایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم کی تعیناتی ججز کی تعیناتیوں پرسوالیہ نشان ہے وہی رانا شمیم حلف نامہ ‏لیکر آگئے صحافیوں اوروکلاکامعاشرے میں اپناایک کردار ہے جوسیاسی ذہن رکھتے ہیں وہ صحافی اور وکلا الیکشن ‏لڑ کر آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سےمتعلق پارٹی میں کوئی بحث نہیں ہوئی فرقہ واریت کی سوچ مین اسٹریم سیاست ‏میں نہیں آسکتی فرقہ وارانہ جماعتوں کا اتنا ووٹ بینک نہیں ہے اعجازچوہدری ذاتی حیثیت میں سعدرضوی ‏سے ملنے گئے پنجاب میں پی پی کاووٹ بینک ختم ہوگیا،ٹی ایل پی کوجگہ مل سکتی ہے انتہاپسندی کے خلاف ‏سیاسی جماعتوں نےبیانیہ دیناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکالرز اور سیاسی جماعتیں کیاکہیں گی کہ جب انہیں مارنےکی دھمکی دی جائے ملک سے ‏بڑے بڑے اسکالرز دھمکیوں کی وجہ سےچلےگئے گزشتہ 20سے30سال میں مقامی انتظامیہ کابیڑہ غرق کر دیا ‏جب تک مقامی سطح بڑی اصلاحات نہیں کریں گےمسئلہ حل نہیں ہوگا احتجاج کےدوران 11پولیس اہلکار شہید ‏کیے گئے۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.