بھٹکل کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس؛ پروگرام میں “مرحوم زاہد رکن الدین ، ایک فرد ایک انجمن ” کتاب کا بھی اجراء


بھٹکل کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس؛ پروگرام میں “مرحوم زاہد رکن الدین ، ایک فرد ایک انجمن ” کتاب کا بھی اجراء

جدہ 28 اگست (ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس جمعرات مورخہ  26 اگست کو  جدہ کے گرین لینڈ  ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں  جدہ جماعت سمیت بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق صدر مرحوم  سی اے زاہد رکن الدین صاحب کے  تعلق سے موصولہ تعزیتی قرار دادوں  اور تعزیتی خطوط پر مشتمل ایک کتاب “مرحوم زاہد رکن الدین، ایک فرد  ایک انجمن ”  کا بھی اجراء عمل میں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کتاب میں بھٹکل کی مختلف جماعتوں اور مختلف اداروں سمیت  مرحوم زاہد صاحب کے رشتہ داروں اور دوست احباب  کی طرف سے موصول ہونے والی  تعزیتی قراردادوں  اور  تعزیتی پیغامات   کو شامل کرتے ہوئے مرحوم کوزبردست  خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ کتاب کا اجراء جماعت کے سنئیر رکن اور مرحوم زاہد کے  خاص دوست جناب  عبدالرزاق قاضیاء  کے ہاتھوں کیا گیا۔

جلسے کا آغاز عبداللہ ابن وسیم سدی باپا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، سکریٹری عبد المعز جوکاکو نے استقبال کیا، سالانہ  کارکردگی کی رپورٹ  جماعت کے جنرل سکریٹری نوید حسن ائیکری نے پیش کیا،  محاسب محمد  عدنان رکن الدین نے  اکاونٹ اور بجٹ پیش کیا،  جماعت کی  سیف اسکیم کے مینجنگ ڈائرکٹر  نعمان علی اکبرا نے بچت اسکیم کی رپورٹ اور حساب کتاب پیش کیا۔ سالانہ رپورٹ اور حساب وکتاب کی پیشی کے بعد ممبران کو سوالات کا موقع دیا گیا تھا اور اطمینان بخش جوابات کے بعد رپورٹوں کو منظوری دی گئی۔  اس موقع پر جماعت کے اگلے  انتخابات کے لئے  محمد عدنان رکن الدین کو الیکشن کمشنر کی ذمہ داری  سونپی گئی، جنہوں نے  انتخابات کے تعلق سے رولس اینڈ ریگولیشن سمیت اہم اُمور کی طرف ممبران کی توجہ مبذول کرائی۔

جماعت کے صدر جناب عبدالسلام دامدا نے  اجلاس کی صدارت فرمائی۔دُعا کے بعدجلسہ برخواست ہوا۔ پروگرام کی نظامت جماعت کے فائنانس سکریٹری عبیداللہ عسکری کررہے تھے۔



ایک نظر اس پر بھی

سدھیر چودھری اسلاموفوبیا زدہ دہشت گرد:یوای اے شہزادی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے اپنے ٹی وی نشر کے ذریعہ سے اسلامو فوبیا کو فروغ دینے میں نیوز چینل زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری کے رول کے باوجود اپنے ملک میں مدعو کرنے کیلئے ایک منتظم کی تنقید کی ہے – چودھری کو ایک دہشت گرد کے شکل میں خطاب کرتے ہوئے …

8 Hours Ago

منگلورو سے کویت کو اڑان بھرنے والی ہوائی جہاز کے اوقات میں ترمیم سے این آر ائیز ناراض : سہولیات فراہم کرنےکا مطالبہ

منگلوروبین الاقوامی ہوائی اڈے سےکویت کےلئے اڑان بھرنےوالی ائیر انڈیا ہوائی جہاز کے اوقات میں نومبر سے ترمیم کی گئی ہے۔ کویت میں مقیم ساحلی پٹی کے این آر ائیز نے الزام لگایا ہے کہ تبدیلی اوقات میں کوئی آسانی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

2 Weeks Ago

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ ابوظبی جماعت کےسرپرست مصباح فاروق بنے صدر اور معروف سماجی کارکن عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طورپر ہواانتخاب

مرکز النوائط ابوظبی کے سرپرست اور جماعت کے سابق صدر جناب محمد فاروق مصباح بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  بھٹکل کے معروف سماجی کارکن ، کورونا وائیر جناب عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔

3 Weeks Ago

مینگلور میں آٹھ سالہ بچی کی نعش قریبی نالے سے برآمد؛ عصمت دری کے بعد نالے میں پھینکنے کا شبہ

ایک دل کو دہلا دینے والے واقعے میں ایک آٹھ سالہ بچی کی نعش ایک نالے سے برآمد کی گئی ہے جو واقعے کے کچھ گھنٹوں پہلے ہی لاپتہ ہوگئی تھی۔ واردات اتوار شام کو مضافاتی قصبہ اُلائی بیٹّو میں پیش  آئی ہے۔

17 Hours Ago

آندھرا پردیش میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 25 اموات

 آندھرا پردیش میں بھاری بارش اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، متعدد افراد لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں۔ ریاست کے کڈپا، اننت پور اور چتور اضلاع میں ہفتہ تک شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ 17 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

1 Day Ago

نئے سال پر عوام کو ملے گا مہنگائی کا تحفہ! کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہوں گے

مرمرکزی حکومت نے کپڑوں، جوتے چپل اور ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان اشیاء کو خریدنے کے لئے عوام کو زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔ حکومت ان اشیا پر پہلے 5 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی عائد کرتی تھی لیکن اب اسے بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2022 سے …

1 Day Ago

سمیروانکھیڈے کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل، نوکری سے برخاستگی کی مانگ

شاہ رخ خان کے بیٹےآرین خان کے ضمانتی آرڈر کے سامنے آنے کے بعد جہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تھیوری کو جھٹکا لگا ہے وہیں این سی بی کے ممبئی میں زونل ڈاریکٹر سمیر وانکھیڈے کے لئے ایک نئی مشکل سامنے آئی ہے ۔ بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے …

1 Day Ago

زرعی قوانین واپس ضرور ہوئے ہیں، لیکن سی اے اے واپس نہیں ہوگا: مرکزی وزیر

مرکزی حکومت کے ذریعہ متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے کے اعلان کے بعد اب سی اے اے کی واپسی کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کی مخالفت میں مہینوں تک تحریک چلا چکے لوگوں کو امید بندھی ہے کہ اس تعلق سے بھی مودی حکومت پر دباؤ بنایا جا سکتا ہے۔ …

1 Day Ago



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.