سدھیر چودھری اسلاموفوبیا زدہ دہشت گرد:یوای اے شہزادی


سدھیر چودھری اسلاموفوبیا زدہ دہشت گرد:یوای اے شہزادی



ابوظہبی، 22؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے اپنے ٹی وی نشر کے ذریعہ سے اسلامو فوبیا کو فروغ دینے میں نیوز چینل زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری کے رول کے باوجود اپنے ملک میں مدعو کرنے کیلئے ایک منتظم کی تنقید کی ہے – چودھری کو ایک دہشت گرد کے شکل میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی راج کماری نے منتظم کو یاد دلادیا کہ کیسے متنازع ٹی وی اینکر باقاعدگی سے اسلام اور اس کے پیروکاروں کو بدنام کررہا ہے -انہوں نے منتظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تم نے میرے پرامن ملک میں اسلاموفوبس کو موعو کرنے کی ہمت کیسے کی؟ایک دیگرٹویٹ میں، انہوں نے لکھاکہ2019 اور 2020میں، سدھیر چودھری نے زی نیوز پر شو چلایا، جہاں اس نے شہریت قانون کیلئے مسلمانوں کیخلاف زہر اگل دیا- اس نے شاہین باغ، نئی دہلی اورملک کے دیگر حصوں میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے کیلئے مسلم طلبا اور خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے فرضی اسٹوریاں چلائیں -اس نے منتظم، انڈین چارٹر اکاونٹٹس اسو سی ایشن کے ابو ظہبی چیپٹر سے پوچھا کہ وہ، میرے پرامن ملک میں اسلاموفوبیا اورنفرت کیوں لا رہے ہیں؟انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھاکہ سدھیر چودھری ایک ہندو دائیں بازو کے اینکر ہیں جو اپنے اسلاموفوبک شو کے لئے جانے جاتے ہیں جو بھارت کے 200ملین مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں – ان کے کئی پرائم ٹائم شو نے ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف حقیقی تشدد میں براہ راست تعاون کیا ہے -انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھاکہ آپ یو اے ای میں ایک غیر روادار دہشت گرد کو کیوں لا رہے ہیں؟سدھیر چودھری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھارتی ٹی وی اینکرز میں سب سے آگے رہے ہیں – وہ اکثر اپنے ٹی وی چینل پر مسلمانوں کے خلاف پروگرام چلاتے ہیں – انہوں نے گزشتہ سال ایک مہم کی قیادت کی تھی جس میں ہندوستانی مسلمانوں کو کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا-چودھری نے حال ہی میں ایکسپو2020کی کوریج کیلئے دبئی کا دورہ کیا، جس کے بعد بہت سے لوگوں نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے ان کے داخلے پر پابندی لگانے کو کہا-



ایک نظر اس پر بھی

متھرا عیدگاہ میں مورتی رکھنے کا اعلان -ملک کو تشدد کی آگ میں جلانے کی کوشش

بھارت ہندو مہا سبھا کے ذریعہ متھرا عیدگاہ میں آئندہ 6 دسمبر 2021 کو مورتی رکھنے کے اعلان نے ایک مرتبہ پھر اجودھیا کی یاد تازہ کر دی،جہاں مورتی رکھنے کے بعد مسجد کو منہدم کر کے ملک کی جمہوریت،آئین و سکیولرزم کی دھجیاں اڑاکر ملک کو تشدد کی آگ میں جلا دیا گیا تھا،آج ایک مرتبہ پھر …

22 Minutes Ago

گڑگاؤں میں مندر،چرچ اورگردوارہ کیلئےزمین دی گئی مگر مسجد کیلئےزمین ملی نہ اجازت

گڑگاؤں میں مساجد کی کمی کی وجہ سے مسلمان نماز جمعہ کھلی جگہوں پر ادا کرنے پر مجبور ہیں مگر گزشتہ چند برسوں سے شدت پسند بھگوا عناصر جن میں بی جےپی  کے کچھ لیڈر بھی شامل ہیں، اس کے خلاف مسلسل شرانگیزی کرکے ماحول کو خراب کررہے ہیں۔

26 Minutes Ago

راجستھان میں 15؍ وزیروں کی حلف برداری، سچن پائلٹ مطمئن،5؍حامی شامل

  ان اطلاعات کے بعد کہ سنیچر کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر کابینہ کی میٹنگ میں تمام وزیروں  نے اشوک گہلوت کو اپنے استعفے سونپ دیئے تھے، اتوار کو گہلوت کابینہ میں  15؍ نئے وزیروں کی حلف برداری عمل میں آئی جن میں   11؍ کابینی درجے کے وزیر  اور4؍ وزرائے مملکت  ہیں۔  

31 Minutes Ago

جوائنٹ کسان مورچہ کی میٹنگ میں اہم فیصلہ، 29نومبر کو ہوگا پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ

تین زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد اتوار کو جوائنٹ کسان مورچہ کی میٹنگ ہوئی- میٹنگ کے بعد جوائنٹ کسان مورچہ کے لیڈر بلبیر سنگھ راجے وال نے بتایا کہ میٹنگ میں قانون واپسی پر غوروخوض کیا گیا-

39 Minutes Ago

2023 کے انتخابات میں کانگریس کی جیت کی شروعات: اجے ماکن

کانگریس کے راجستھان انچارج اجے ماکن نے کابینہ کی تشکیل نو کو آئندہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ پارٹی کی جیت کا آغاز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کانگریسی بشمول وزراء، ایم ایل اے، عہدیداران کا ایک ہی مقصد ہوگا کہ اس بار کنونشن کو تبدیل کرے اور کانگریس کو فتح تک پہنچائے۔

15 Hours Ago

منگلورو سے کویت کو اڑان بھرنے والی ہوائی جہاز کے اوقات میں ترمیم سے این آر ائیز ناراض : سہولیات فراہم کرنےکا مطالبہ

منگلوروبین الاقوامی ہوائی اڈے سےکویت کےلئے اڑان بھرنےوالی ائیر انڈیا ہوائی جہاز کے اوقات میں نومبر سے ترمیم کی گئی ہے۔ کویت میں مقیم ساحلی پٹی کے این آر ائیز نے الزام لگایا ہے کہ تبدیلی اوقات میں کوئی آسانی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

2 Weeks Ago

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ ابوظبی جماعت کےسرپرست مصباح فاروق بنے صدر اور معروف سماجی کارکن عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طورپر ہواانتخاب

مرکز النوائط ابوظبی کے سرپرست اور جماعت کے سابق صدر جناب محمد فاروق مصباح بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  بھٹکل کے معروف سماجی کارکن ، کورونا وائیر جناب عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔

3 Weeks Ago



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *