عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام شروع


کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے انہدامی کارروائی کا آغاز کردیا . فوٹو : فائل

کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے انہدامی کارروائی کا آغاز کردیا . فوٹو : فائل

 کراچی: عدالت عظمیٰ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالتی احکامات پر نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے انہدامی کاروائی کا آغاز کیا۔

ابتدائی طور پر افرادی قوت سے روایتی انداز سے پہلی منزل کو مسمار کرنے کا کام شروع کیا گیا جس میں دیواریں توڑی جارہی ہیں جبکہ 48 گھنٹوں بعد ہیوی مشینری کی مدد  بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کمشنر کراچی کی صدارت میں متعدد اجلاس ہوئے جس میں مختلف کمپنیوں نے آفر دی تھی تاہم اب تک کسی کمپنی کو کام نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے اب ایس بی سی اے کا عملہ روایتی انداز سے عمارت کو مسمار کررہا ہے۔

عدالتی احکامات تھے کہ اسے ایک ہفتے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسمار کیا جائے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انداز سے عمارت کو توڑے جانے میں 2 ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *