مخالفین کی عدالت کے باہر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی


فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے: پولیس/ فائل فوٹو
فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور میں سیشن عدالت کے باہر مخالفین نے باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں مخالفین نے دو افراد پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جب کہ دونوں عبوری ضمانت پر ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *