منگلورو ایئر پورٹ پر رہے گی  آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب 


منگلورو ایئر پورٹ پر رہے گی  آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب 

منگلورو،16/ اگست (ایس او نیوز) جنوبی کینرا ضلع انتظامیہ کی طرف سے بیرون ملک سفر پر جانے والے این آر آئیز کے لئے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کووڈ 19 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔

    

خیال رہے کہ چند دن پہلے یو اے ای حکومت کی طرف سے غیر ملکیوں کے ملک میں داخلہ پر لگی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا تھا اور مسافروں کو سفر سے پہلے 48 گھنٹوں کے اندر حاصل کی گئی آر ٹی پی سی آر نگیٹیو رپورٹ کےساتھ داخلہ کی اجازت دی تھی ۔ چونکہ یہ سہولت منگلورو ایئر پورٹ پر دستیاب نہیں تھی اس لئے ساحلی علاقہ کے مسافروں کو یہاں سے پرواز کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔ این آر آئیز کے مطالبہ کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اب بنگلورو اور ممبئی کی طرح اب منگلورو ایئر پورٹ پر بھی یہ سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی سی نے بتایا کہ منگلورو سے یو اے ای کے فلائٹس 17 اگست سے شروع ہونے کی توقع ہے ۔ 

      

یو اے ای میں مقیم کرناٹکا کی مختلف تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا کے اس اقدام کی ستائش کی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔



ایک نظر اس پر بھی

مینگلور میں آٹھ سالہ بچی کی نعش قریبی نالے سے برآمد؛ عصمت دری کے بعد نالے میں پھینکنے کا شبہ

ایک دل کو دہلا دینے والے واقعے میں ایک آٹھ سالہ بچی کی نعش ایک نالے سے برآمد کی گئی ہے جو واقعے کے کچھ گھنٹوں پہلے ہی لاپتہ ہوگئی تھی۔ واردات اتوار شام کو مضافاتی قصبہ اُلائی بیٹّو میں پیش  آئی ہے۔

20 Hours Ago

بنگلور میں نوائط کلب کے زیراہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ میں فلیکسو نے ماری بازی؛

نوائط کلب کے زیراہتمام بنگلور میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں فلیکسو نے کائیزو کو پینالٹی کورنر کے ذریعے ہراکر   بازی اور کپ اپنے نام کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی  فلیکسو کو بارہ  ہزار روپیہ نقد سمیت خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔

12 Hours Ago

اُڈپی کے کاپو میں بائک کی ٹکر سے ہرن ہلاک، بائک سوار شدید زخمی ۔۔۔ کرائم کی مزید مختصر خبریں

ضلع اڈپی کے کاپو تعلقہ کے شنکرپور میں راہ چلتی بائک سے اچانک ایک ہرن  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ہرن موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ   بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ سنیچر رات کو شنکرپور کے سبھاش نگر میں اسٹیٹ ہائی وے پر  پیش آیا۔

1 Day Ago

بھٹکل مسلم خلیج کونسل وفد کاروار پہنچا؛ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سے ملاقات

  بھٹکل مسلم خلیج کونسل عرف  رابطہ سوسائٹی بھٹکل کا وفد سنیچر صبح کاروار پہنچا اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر ملئے مہیلن اور ایس پی ڈاکٹر  سمن پنیّکر سے ملاقات کی ۔ رابطہ کے نئے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن مُنیری کی قیادت میں وفد نے  ضلعی انتظامیہ  سے رابطہ سوسائٹی  کا تعارف سمیت اپنے …

1 Day Ago

اترکنڑا ضلع میں ودھان پریشد انتخابات میں ذات ، طبقہ کا کوئی شمار نہیں : گرام پنچایت ووٹوں پر نتائج کا فیصلہ

دسمبر میں ہونے والے ودھان پریشد انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے  امیدوار اپنی ذات اور طبقہ سے متعلقہ ووٹوں کی تعداد کی بنیاد پر جیت اور ہار کے حساب کتاب لگا رہےہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ پریشد کے انتخابات میں ذات کوئی معنی نہیں رکھتے  اور طبقے کے ووٹوں کو شمار نہیں …

2 Days Ago

سرسی سرکاری ڈگری کالج طالبہ کےاغواء کاری معاملے میں اہم ملزم گرفتار

چار روز  پہلے سرسی سرکاری ڈگری کالج کے قریب سے  کالج طالبہ  کو اغواء کئے گئے معاملے میں پولس نے اہم ملزم کو گرفتارکرلیا ہے اور اغواء شدہ لڑکی کو پولس نے بنگلورو سے بحفاظت گھر  واپس پہنچا دیا ہے۔ پولس ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پولس کو   اغوا کے سلسلے میں  مزید  دوملزموں کی تلاش …

2 Days Ago

سدھیر چودھری اسلاموفوبیا زدہ دہشت گرد:یوای اے شہزادی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے اپنے ٹی وی نشر کے ذریعہ سے اسلامو فوبیا کو فروغ دینے میں نیوز چینل زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری کے رول کے باوجود اپنے ملک میں مدعو کرنے کیلئے ایک منتظم کی تنقید کی ہے – چودھری کو ایک دہشت گرد کے شکل میں خطاب کرتے ہوئے …

11 Hours Ago

منگلورو سے کویت کو اڑان بھرنے والی ہوائی جہاز کے اوقات میں ترمیم سے این آر ائیز ناراض : سہولیات فراہم کرنےکا مطالبہ

منگلوروبین الاقوامی ہوائی اڈے سےکویت کےلئے اڑان بھرنےوالی ائیر انڈیا ہوائی جہاز کے اوقات میں نومبر سے ترمیم کی گئی ہے۔ کویت میں مقیم ساحلی پٹی کے این آر ائیز نے الزام لگایا ہے کہ تبدیلی اوقات میں کوئی آسانی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

2 Weeks Ago

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ ابوظبی جماعت کےسرپرست مصباح فاروق بنے صدر اور معروف سماجی کارکن عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طورپر ہواانتخاب

مرکز النوائط ابوظبی کے سرپرست اور جماعت کے سابق صدر جناب محمد فاروق مصباح بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  بھٹکل کے معروف سماجی کارکن ، کورونا وائیر جناب عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔

3 Weeks Ago

مینگلور میں آٹھ سالہ بچی کی نعش قریبی نالے سے برآمد؛ عصمت دری کے بعد نالے میں پھینکنے کا شبہ

ایک دل کو دہلا دینے والے واقعے میں ایک آٹھ سالہ بچی کی نعش ایک نالے سے برآمد کی گئی ہے جو واقعے کے کچھ گھنٹوں پہلے ہی لاپتہ ہوگئی تھی۔ واردات اتوار شام کو مضافاتی قصبہ اُلائی بیٹّو میں پیش  آئی ہے۔

20 Hours Ago

آندھرا پردیش میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 25 اموات

 آندھرا پردیش میں بھاری بارش اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، متعدد افراد لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں۔ ریاست کے کڈپا، اننت پور اور چتور اضلاع میں ہفتہ تک شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ 17 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

1 Day Ago

نئے سال پر عوام کو ملے گا مہنگائی کا تحفہ! کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہوں گے

مرمرکزی حکومت نے کپڑوں، جوتے چپل اور ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان اشیاء کو خریدنے کے لئے عوام کو زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔ حکومت ان اشیا پر پہلے 5 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی عائد کرتی تھی لیکن اب اسے بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2022 سے …

1 Day Ago

سمیروانکھیڈے کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل، نوکری سے برخاستگی کی مانگ

شاہ رخ خان کے بیٹےآرین خان کے ضمانتی آرڈر کے سامنے آنے کے بعد جہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تھیوری کو جھٹکا لگا ہے وہیں این سی بی کے ممبئی میں زونل ڈاریکٹر سمیر وانکھیڈے کے لئے ایک نئی مشکل سامنے آئی ہے ۔ بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے …

1 Day Ago

زرعی قوانین واپس ضرور ہوئے ہیں، لیکن سی اے اے واپس نہیں ہوگا: مرکزی وزیر

مرکزی حکومت کے ذریعہ متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے کے اعلان کے بعد اب سی اے اے کی واپسی کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کی مخالفت میں مہینوں تک تحریک چلا چکے لوگوں کو امید بندھی ہے کہ اس تعلق سے بھی مودی حکومت پر دباؤ بنایا جا سکتا ہے۔ …

1 Day Ago



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *