وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ —فوٹو: فائل
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ —فوٹو: فائل 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک معاملے پر بحث ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نےترجمانوں کو ن لیگ کی ماضی کی تاریخ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  عوام کوبتایا جائےکہ شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ   یہ  مافیا ہے جو اپنے مرضی کے فیصلے لینے کے لیے ججز پر دباؤڈالتاہے ،ان کے ایسے ہتھکنڈے اب ملک پر نہیں چلیں گے،حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

  وزیراعظم نے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ہر صورت ووٹنگ مشین پر ہی کرائیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مہنگائی گلوبل ایشو ہے، حکومت عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *