پی آئی اے کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران خرابی –


قومی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ گیئر بروقت نہ کھلنے پر طیارے کو فضا میں چکر لگا کر بحفاظت لینڈ کروا دیا ‏گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی پرواز 536 کراچی سےسکھر آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے قبل اس میں خرابی پیدا ‏ہوئی، طیارے نے فضا میں 2 چکر لگائے بعدازاں لینڈنگ گیر نےکام شروع کر دیا۔

پی آئی اے کے کپتان نے پیشہ وارانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے طیارے کو بحفاظت سکھر ‏ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرٹریفک کنٹرولر نے طیارےکو فوری گراؤنڈ کرنےکی ہدایت کر دی۔ ہدایت لینڈنگ ‏گیر میں خرابی کی نشاندہی نہ ہونے پر دی گئی۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *