کورونا: 70 فیصد ٹیکہ کاری کے بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، سعودی عرب کا اعلان


کورونا: 70 فیصد ٹیکہ کاری کے بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، سعودی عرب کا اعلان

ریاض،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا وائرس سے روک تھام کے تحت سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کل آبادی کے ستر فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن کے بعد پرائمری اور نرسری کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ مملکت کی کل آبادی سے ستر فیصد لوگ جب کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے تب پرائمری اور نرسری میں باقاعدہ تعلیم شروع ہوگی اس وقت تک مذکورہ طبقے کی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔وزارت نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے والے مڈل اور ثانوی اسکولوں میں باقاعدہ حاضری دیں گے۔

سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ اگر 30 اکتوبر 2021 تک کل آبادی کے ستر فیصد افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں تو ایسی صورت میں مذکورہ تاریخ سے نرسری اور پرائمری تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور اگر اس تاریخ سے قبل ہی اس مشن کی تکیمل ہوگئی تو تعلیمی سرگرمیاں پہلے بحال کردی جائیں گی۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ طلبا 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلیں تاکہ دوسری خوراک نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل لگائی جاسکے۔ وزارت نے کہا کہ یہ اقدام سعودی معاشرے کو نئے کورونا وائرس کے مسائل سے بچانے اور وبا کو روکنے کے لیے ضروری ہے، ان دنوں مملکت کے تمام سینٹرز میں ویکسین کی سہولت مہیا ہے۔



ایک نظر اس پر بھی

سدھیر چودھری اسلاموفوبیا زدہ دہشت گرد:یوای اے شہزادی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے اپنے ٹی وی نشر کے ذریعہ سے اسلامو فوبیا کو فروغ دینے میں نیوز چینل زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری کے رول کے باوجود اپنے ملک میں مدعو کرنے کیلئے ایک منتظم کی تنقید کی ہے – چودھری کو ایک دہشت گرد کے شکل میں خطاب کرتے ہوئے …

14 Hours Ago

منگلورو سے کویت کو اڑان بھرنے والی ہوائی جہاز کے اوقات میں ترمیم سے این آر ائیز ناراض : سہولیات فراہم کرنےکا مطالبہ

منگلوروبین الاقوامی ہوائی اڈے سےکویت کےلئے اڑان بھرنےوالی ائیر انڈیا ہوائی جہاز کے اوقات میں نومبر سے ترمیم کی گئی ہے۔ کویت میں مقیم ساحلی پٹی کے این آر ائیز نے الزام لگایا ہے کہ تبدیلی اوقات میں کوئی آسانی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

2 Weeks Ago

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ ابوظبی جماعت کےسرپرست مصباح فاروق بنے صدر اور معروف سماجی کارکن عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طورپر ہواانتخاب

مرکز النوائط ابوظبی کے سرپرست اور جماعت کے سابق صدر جناب محمد فاروق مصباح بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  بھٹکل کے معروف سماجی کارکن ، کورونا وائیر جناب عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔

3 Weeks Ago



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *