12 سے 18 برس کے مقامی افرادکو بھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت


12 سے 18 برس کے مقامی افرادکو بھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت

ریاض،11؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے داخلی افراد بھی اب عمرے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں -پیر کو شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں اب تک بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کے لیے تیرہ ہزار سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے ہیں -ایس پی اے کے مطابق نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ عمرہ زائر اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرہ اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں -انہو ں نے مزید کہا کہ اندرون ملک سے عمرہ، مسجد نبوی کی زیارت، مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے ویکسین شرط ہے-انہوں نے کہا کہ وزارت نے عمرہ سیزن شروع ہونے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے کیے ہیں تاکہ زائرین کے لیے ماحول کو محفوظ اور آسان بنا یا جا سکے-بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو اپنے ملک کے سرکاری اداروں سے مصدقہ ویکسین سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا- اس بات کی پابندی بھی کرنا ہوگی کہ مملکت میں منظور کردہ کوئی ایک ویکسین لی گئی ہو-



ایک نظر اس پر بھی

سدھیر چودھری اسلاموفوبیا زدہ دہشت گرد:یوای اے شہزادی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسم نے اپنے ٹی وی نشر کے ذریعہ سے اسلامو فوبیا کو فروغ دینے میں نیوز چینل زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری کے رول کے باوجود اپنے ملک میں مدعو کرنے کیلئے ایک منتظم کی تنقید کی ہے – چودھری کو ایک دہشت گرد کے شکل میں خطاب کرتے ہوئے …

9 Hours Ago

منگلورو سے کویت کو اڑان بھرنے والی ہوائی جہاز کے اوقات میں ترمیم سے این آر ائیز ناراض : سہولیات فراہم کرنےکا مطالبہ

منگلوروبین الاقوامی ہوائی اڈے سےکویت کےلئے اڑان بھرنےوالی ائیر انڈیا ہوائی جہاز کے اوقات میں نومبر سے ترمیم کی گئی ہے۔ کویت میں مقیم ساحلی پٹی کے این آر ائیز نے الزام لگایا ہے کہ تبدیلی اوقات میں کوئی آسانی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

2 Weeks Ago

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ ابوظبی جماعت کےسرپرست مصباح فاروق بنے صدر اور معروف سماجی کارکن عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طورپر ہواانتخاب

مرکز النوائط ابوظبی کے سرپرست اور جماعت کے سابق صدر جناب محمد فاروق مصباح بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  بھٹکل کے معروف سماجی کارکن ، کورونا وائیر جناب عتیق الرحمن مُنیری کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔

3 Weeks Ago



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *