شوہر نے بیوی کیلئے تاج محل جیسا گھر تعمیر کروالیا


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شوہر نے بیوی کیلئے تاج محل جیسا گھر تعمیر کروالیا۔ —فوٹو: ٹوئٹر
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شوہر نے بیوی کیلئے تاج محل جیسا گھر تعمیر کروالیا۔ —فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شوہر نے بیوی کیلئے تاج محل جیسا گھر تعمیر کروالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور کے رہاشی آنند پراکاش نے اپنی بیوی منجوشا کیلئے چار بیڈروم پر مشتمل تاج محل جیسا گھر تعمیر کروادیا۔

آنند پراکاش نے اپنی بیوی منجوشا کیلئے چار بیڈروم پر مشتمل تاج محل جیسا گھر تعمیر کروادیا —فوٹو: ٹوئٹر
آنند پراکاش نے اپنی بیوی منجوشا کیلئے چار بیڈروم پر مشتمل تاج محل جیسا گھر تعمیر کروادیا —فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  آنند پراکاش نے پہلے انجینئرز سے 80 فٹ اونچا گھر بنانے کا کہا لیکن اتنے اونچے گھر کی اجازت کی درخواست مسترد ہوگئی جس کے بعد انہوں نے   تاج محل جیسا گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ گھر تین سال کی مدت میں تعمیر ہوا اور انجینئرز  نے اسے تاج محل کی 3D تصویر کی بنیاد پر بنایا۔

یہ گھر تین سال کی مدت میں تعمیر ہوا اور انجینیئرز نے اسے تاج محل کی 3D تصویر کی بنیاد پر بنایا—۔ فوٹو: ٹوئٹر
 یہ گھر تین سال کی مدت میں تعمیر ہوا اور انجینیئرز نے اسے تاج محل کی 3D تصویر کی بنیاد پر بنایا—۔ فوٹو: ٹوئٹر

کنسلٹنگ انجینئر کے مطابق یہ گھر 90 مربع میٹر میں میناروں کے ساتھ پھیلا ہوا ہے جبکہ اس کا بنیادی ڈھانچہ 60 مربع میٹر پر محیط ہے۔ 

یہ گھر دو منزلوں پر4 بیڈ رومز پر مشتمل ہے جبکہ گھر میں ایک کچن، ایک لائبریری بھی ہے —فوٹو: ٹوئٹر
یہ گھر دو منزلوں پر4 بیڈ رومز پر مشتمل ہے جبکہ گھر میں ایک کچن، ایک لائبریری بھی ہے —فوٹو: ٹوئٹر

اس کے علاوہ یہ گھر دو منزلوں پر4 بیڈ رومز پر مشتمل ہے جبکہ گھر میں ایک کچن، ایک لائبریری بھی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *