کراچی میں سوئیڈن کے اعزازی قونصل جنرل کو اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا


اعزازی قونصل جنرل بشیر علی محمد کو بادشاہ کی جانب سے ’ رائل آرڈر آف دی پولر اسٹار‘ کا اعزاز دیا گیا ہے/ فوٹو ٹوئٹر

کراچی میں سوئیڈن کے اعزازی قونصل جنرل کو سوئیڈن کے بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا۔

کراچی میں سوئیڈن کے اعزازی قونصل جنرل بشیر علی محمد کو سوئیڈن کے بادشاہ کی جانب اعلیٰ اعزاز سے نوازے جانے کی اطلاع قونصل خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اعزازی قونصل جنرل بشیر علی محمد کو بادشاہ کی جانب سے ’ رائل آرڈر آف دی پولر اسٹار‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

ٹوئٹ اکاؤنٹ پر بشیر علی محمد کی اعزاز کے ساتھ تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.