سعودى عرب واپسی كے منتظر ہزاروں پاکستانی اب براہ راست سعودیہ جا سكيں گے


سعودى عرب نے پاكستان سے مسافروں كو براہ راست آنے كی اجازت دےدی ہے، سعودى وزارت داخلہ اور قيادت كے فیصلے كا شکریہ ادا كرتے ہیں، طاہر اشرفی— فوٹو: فائل

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودیہ نے پاکستانی شہریوں کو  براہ راست ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ سعودى عرب نے پاكستان سے مسافروں كو براه راست آنے كی اجازت دےدی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب کی وزارت داخلہ اور قيادت كے فیصلے كا شکریہ ادا كرتے ہیں، سعودى عرب واپسی كے  منتظر ہزاروں پاکستانی  اب براہ راست سعودى عرب جا سكيں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب پاکستان سمیت 6 ممالک جن میں بھارت، انڈونیشیا، مصر ، برازیل اور ویت نام بھی شامل ہیں، کے شہری کسی تیسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ گزارے بغیر بھی مملکت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت پاکستان سمیت ان 6 ممالک کے شہریوں کے لیے اب ضروری ہوگا کہ وہ پانچ روز کا قرنطینہ سعودی محکمہ صحت کی نگرانی میں چلنے والے سینٹرز میں کریں چاہے وہ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہی کیوں نہ ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں پر یہ پابندی عائد کی تھی کہ اگر وہ مملکت میں آنا چاہتے ہیں تو کسی تیسرے ملک میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *