جنوبی افریقا کا مختلف ممالک کیجانب سے سفری پابندیوں کے اعلانات پر شدید احتجاج


جنوبی افریقا کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بعض ملکوں کے رد عمل غیر منصفانہ ہیں —فوٹو: فائل 

جنوبی افریقا نے مختلف ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں کے اعلانات پر شدید احتجاج  کرتے ہوئے پابندیوں کو ڈریکونیئن، غیر سائنسی اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برعکس قرار دے دیا ۔

جنوبی افریقا کے  وزیر صحت  کا کہنا ہے کہ بعض ملکوں کے رد عمل غیر منصفانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ دنیا بھر کودرپیش ہے مگر انھیں قربانی کے بکرے کی تلاش ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جنوبی افریقی کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘ کو تشویش ناک قرار دینے کے بعد برطانیہ سمیت امریکا ، کینیڈا، فرانس ، جرمنی ،اٹلی ،ہالینڈ ،آسٹریا اور یورپی یونین نے افریقی ممالک پرسفری پابندیاں لگائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *