شعیب ملک کب ریٹائر ہوں گے اور اس سے قبل وہ کیا اعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں؟


شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل 50 اوورز کا ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل 50 اوورز کا ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں۔

شعیب ملک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت چکا ہوں اب ریٹائرمنٹ سے قبل 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہوں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جب بھی کرکٹ چھوڑوں گا، عزت کے ساتھ چھوڑوں گا۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ کپتان نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ مجھ کو ٹیم میں چاہتے ہیں۔

اس  کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس بار ورلڈ کپ جیتنے کے بہت قریب تھے، مگر گیم ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *