میں نوکری کی تلاش کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرنیوالے نوجوان کو ملازمت مل گئی


شروعات میں تو انہیں کافی عجیب محسوس ہوا کیونکہ لوگ دیکھتے ہوئے گزر رہے تھے لیکن پھر آہستہ آہستہ لوگوں نے پوچھنا شروع کیا: حیدر ملک/ فوٹو سوشل میڈیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران جہاں پاکستان میں کئی افراد کو فکرِ معاش نے تنگ کیا تو وہیں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی بے روزگاری و تنگ دستی نے آن گھیرا۔

برطانیہ میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ حیدر ملک نے نوکری کی تلاش کا ایک انوکھا طریقہ دریافت کیا اور ریلوے اسٹیشن پر اسٹینڈ رکھ دیا جس پر اپنی تعلیمی معلومات سمیت سی وی اور سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان کی پروفائل کا کیو آر کوڈ موجود تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ حیدر ملک نے بتایا کہ شروعات میں تو انہیں کافی عجیب محسوس ہوا کیونکہ لوگ دیکھتے ہوئے گزر رہے تھے لیکن پھر آہستہ آہستہ لوگوں نے پوچھنا شروع کیا اور ایک دو لوگوں نے اپنے ویزیٹنگ کارڈز بھی دیے جو ان کے لیے حوصلہ مند ثابت ہوا۔

حیدر علی کے مطابق اگلی ہی صبح سے ہی انہیں انٹرویوز کے لیے کالز آنا شروع ہوئیں جس کے بعد انہیں پسند کی نوکری مل گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *