کورونا کی نئی قسم کا خطرہ، پاکستان نے ہانگ کانگ اور6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائدکردیں


ہانگ کانگ کے علاوہ جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں، این سی او سی— فوٹو:فائل
ہانگ کانگ کے علاوہ جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں، این سی او سی— فوٹو:فائل

کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان نے ہانگ کانگ اور 5افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ تمام 7 مالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.