ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز گرفتار


گرفتار افراد کیخلاف سڑک بند کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو : فائل

گرفتار افراد کیخلاف سڑک بند کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ میں پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف سڑک بند کرنے، کریمنل لاء آرڈیننس اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد تقریبا ایک ہفتے سے ریڈ زون کے قریب مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے تھے جب کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج اور دھرناختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *