شاہ رخ کو نہیں جانتا، ’ہندوستان کا صرف ایک ہی بھائی سلمان خان ہے‘


اداکار نے بات جاری رکھی اور شاہ رخ خان کی ایک فلم کا ڈائیلاگ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ صاحب کا ڈائیلاگ کیا ہے؟—فوٹو فائل

اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ‘انتم دی فائنل ٹروتھ’ کی تشہیر کیلئے کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ میں شرکت کی۔

پروگرام کے شرکا نے اداکار سے اپنے من پسند سوالات کیے، ان ہی میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور خود کو سلمان خان کا سب سے بڑا مداح قرار دیا۔ 

اس شخص نے کہا کہ میں ایک چھوٹا اداکار ہوں جس پر سلمان خان نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔

اداکار نے بات جاری رکھی اور شاہ رخ خان کی ایک فلم کا ڈائیلاگ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ صاحب کا ڈائیلاگ کیا ہے؟ جس پر مداح نے جواب دیا کہ بھائی میں آپ کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا، ہندوستان کا صرف ایک بھائی (سلمان خان) ہے، اور میں صرف اسے ہی جانتا ہوں۔

سلمان خان نے کہا کہ پر وہ (شاہ رخ خان) اپنا بھائی ہے، تمہارے بھائی کا بھائی کیا ہوا؟ جس پر مداح نے کہا کہ جی وہ بھی میرے بھائی ہیں۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ یہ بات ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ کے بیٹے آریان کی گرفتاری کے وقت سلمان خان نے شاہ رخ کا ہر معاملے میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور ہر کچھ دن بعد شاہ رخ کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھر بھی جاتے رہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.