کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی گھر میں پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق


گھر والوں کو معلوم پڑنے سے قبل ہی بچی پانی سے بھری بالٹی میں دم توڑ چکی تھی - فوٹو:فائل

گھر والوں کو معلوم پڑنے سے قبل ہی بچی پانی سے بھری بالٹی میں دم توڑ چکی تھی – فوٹو:فائل

 کراچی: پہلوان گوٹھ میں گھر کے اندر پانی کی بالٹی میں گر کر شیرخوار بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں گھر کے اندر پانی کی بالٹی میں شیر خوار بچی گر گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیڑھ سالہ نہال فاطمہ دختر جلیل حسن گھر کے اندر کھیل رہی تھی کہ اس دوران وہ صحن میں رکھی پانی کی بالٹی میں سر کے بل گرگئی۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد جب وہ کسی کو نظر نہیں آئی تو گھر والوں نے ڈھونڈا لیکن اس وقت تک نہال پانی کی بالٹی میں دم توڑ چکی تھی، اہل خانہ نے ریسکیو حکام کو آگاہ کیا جس پر لاش فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *