بختاور بھٹو کی ننھے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر وائرل


سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختار بھٹو نے ننھے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بہن بختار بھٹو نے انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹے کی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ ننھے بیٹے حاکم محمود چوہدری کو گود میں اٹھائی ہوئی ہیں۔

بختار کی جانب سے یہ تصویر میر حاکم محمود چوہدری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی ہے۔

تصویر میں بختاور بھٹو زرداری کے کمسن بچے کو ان کی گود میں سوتے ہوئے جب کہ ان کی والدہ کو بیٹے کے سر اور جسم پر شفقت سے ہاتھ اور چہرہ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں ان کی مذکورہ تصویر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی مختلف افراد نے شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے اور لوگوں نے ماں اور بیٹے کے لیے دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کےہاں گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

انہوں نے رواں برس 31 جنوری کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ ماہ 11 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم دادا ’حاکم علی زرداری‘ اور ماموں ’میر مرتضیٰ زرداری‘ کی نسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *