‘ای وی ایم آر ٹی ایس 2 ہے،کیسے ہوسکتا ہے پیرس میں آدمی ووٹ ڈالےنتیجہ پشاور کا آئے’


فوٹو: اسکرین گریب، جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب، جیو نیوز

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو آر ٹی ایس 2 قرار دے دیا۔

پشاور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے ای وی ایم الیکشن مستردکرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر اوور سیز پاکستانیوں سے کھیل کھیلاجا رہا ہے،کیسے ہوسکتا ہےکہ پیرس میں بیٹھا  آدمی ووٹ ڈالے اور نتیجہ پشاورکا  آئے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، ای وی ایم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس ٹو ہے، چاہتے ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کی حقیقی نمائندگی ہو جعلی نہ ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کریں گے، حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، غریب جائے تو جائے کہاں ؟ حکومت نے عام آدمی کا جینا حرام کردیا ہے، آپ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں ہم عوام دوست معیشت لے کر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والوں کو سازش کرنے دیں ، ٹیپ کرنے والوں کو ٹیپ نکالنے دیں، سازش یا تیسرے راستے سے حکومت میں نہیں آنا چاہتے، صرف عوامی سیاست مانتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان کلبھوشن کواین آر او دینےکی کوشش کر رہے ہیں، بھارتی جاسوس نے حکومت کے آرڈیننس کا فائدہ نہیں لیا،کلبھوشن کے این آراوکی مخالفت سڑکوں اور عدالتوں میں کریں گے۔

 بلاول کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات ہوتو اس کا بھی طریقہ ہوتا ہے، حکومت دہشت گردوں کی وجہ سے ایف سی آرکا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے، رات کے اندھیروں میں دہشت گردوں سے بات چیت کی جارہی ہے،سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کو سزا دی جائے، اگریہ واقعی اسلام کے ماننےوالے ہیں تو عورتوں اوربچوں کے قاتلوں کوپکڑکر دیں، یہ جنگ ہم جیت چکے ہیں اور صدر اور وزیرخارجہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *