کورونا ویکسی نیشن کی گھر گھر مہم ، لاہور ایکسپو سینٹر کا ویکسی نیشن سینٹر بند


گھرگھر کورونا ویکسی نیشن شروع ہونے کےبعد ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کا کھولے رکھنے کاکوئی جواز نہیں: سیکرٹری صحت/ فائل فوٹو
گھرگھر کورونا ویکسی نیشن شروع ہونے کےبعد ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کا کھولے رکھنے کاکوئی جواز نہیں: سیکرٹری صحت/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ صحت کی جانب سے گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کے بعد لاہور ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر بند کردیا گیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گھرگھر کورونا ویکسی نیشن شروع ہونے کےبعد ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کھولے رکھنے کاکوئی جواز نہیں، محکمہ صحت کی ٹیمیں گھرگھرجاکرکورونا ویکسین لگارہی ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ ویکسی نیشن کے  پہلے مرحلےمیں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائدافرادکوکورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے جب کہ مہم کےدوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کردیا جائےگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *