بلاول بھٹو کی بھانجے کے ساتھ تصویر کے چرچے


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھانجے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بھانجے کے ساتھ تصویر شیئر کی جسے خوب سراہا جارہا ہے۔

بلاول کی جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
بلاول نے تصویر کے کیپشن میں ’میرا دل‘ لکھا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بختاور بھٹو نے بھی اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

خیال بلاول کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھا ہے یوں ان کا پورا نام میر حاکم محمود چوہدری بنتا ہے۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *