اداکار فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع


فیضان اور ماہم کی پوسٹ پر چاہنے والوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا—فوٹو: انسٹاگران/فیضان شیخ

معروف میزبان و اداکار فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ماہم عامر کے گھر جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

فیضان شیخ اور ماہم عامر نے یہ خبر انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کے ذریعے دی۔ اداکار جوڑے کی جانب سے پوسٹ میں طویل کیپشن درج کیا گیا۔

اداکار نے لکھا کہ ہم ہمیشہ اپنے کام، کامیابیوں، مسائل اور دیگر چیزوں کی خبریں اپنے مداحوں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں لیکن آج ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہمارے گھر جلد ہی خوشخبری آنے والی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ خوشیاں بانٹنے سے مزید بڑھتی ہیں، ہم ہمارے آنے والے مہمان کے لیے آپ کی ان گنت دعاؤں اور محبت کے خواہاں ہیں۔

فیضان اور ماہم کی پوسٹ پر چاہنے والوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا، مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دی جارہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *