کراچی کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان


درخواست اکتوبرکے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں دی گئی ہے:فوٹو:فائل

درخواست اکتوبرکے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں دی گئی ہے:فوٹو:فائل

کے الیکٹرک نے کراچی کے لئے بجلی29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے  کی تیاری کرلی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

درخواست اکتوبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کی بجلی 29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظورہونے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر51کروڑ60لاکھ روپے اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.