دلیر ماں بچے کو تیندوے کے منہ سے زندہ بچالائی


ہمت اور بہادری کا یہ مظاہرہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گو دے بچہ لے گیا: فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
ہمت اور بہادری کا یہ مظاہرہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گو دے بچہ لے گیا: فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

اولاد سے ماں کی محبت اور اس کے لیے قربانیوں کی مثالیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن اولاد کی حفاظت کے لیے بھی ماں ہر خطرہ مول لینے کو تیار ہوتی ہے جس کی مثال بھارت میں دیکھنے کو ملی۔

ہمت اور بہادری کا یہ مظاہرہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گو دسے بچہ لے گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس خوفناک واقعے کے باوجود خاتون نے ہمت نہ ہاری اور اپنے دوسرے بچوں کوجھونپڑی میں بند  کرکے  تیندوے کے تعاقب میں جنگل کی طرف بھاگی۔

بچے کو تیندوے سے بچانے کے جنگ میں خاتون خود بری طرح زخمی ہوگئی اور بچے کو بھی زخم آئے لیکن دلی ماں نے اسے خونخوار جانور کے شکنجے سے زندہ نکال لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *