مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام، ملازمین کے تشدد سے سری لنکن فیکٹری منیجر ہلاک


غیرملکی منیجر کی ہلاکت واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں: پولیس/ ویڈیو اسکرین گریب
غیرملکی منیجر کی ہلاکت واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں: پولیس/ ویڈیو اسکرین گریب

سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر  فیکٹری ملازمین کےتشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ  پھوڑ بھی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی منیجر کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 

ڈی پی او عمر سعید ملک کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ کے علاقے وزیر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نجی فیکٹری کے منیجر کو ملازمین نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ ملازمین نے وزیر آباد روڈ پر واقع فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی اور سڑک پر ٹریفک بلاک کردی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

پولیس کےمطابق مشتعل افراد سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے وزیر آباد روڈ پر ٹریفک بحال کردی ہے۔

ڈی پی او کا بتانا ہےکہ غیرملکی منیجر کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *