اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا، وینا ملک


جب بھی بچوں سے ملوانے کا کہا گیا میں ہمشہ لیکر آئی، وینا ملک فوٹوفائل

 راولپنڈی: اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا۔

اداکارہ وینا ملک اور ان کے وکیل نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سماعت مکمل نہیں ہوتی پہلے پریس ریلیز سامنے آجاتی ہے۔ عدالتی کارروائی کو ہمشہ فال کرتے ہیں۔

عدالتی حکم پر وینا ملک نے دونوں بیمار بچے عدالت میں پیش کر دئیے۔ اداکارہ نے کہا میں اور میرے وکلا ہر سماعت پر کراچی سے آتے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر میری والدہ اور بہن جو کیس کی گواہ ہیں یہاں موجود تھیں۔ جب بھی بچوں سے ملوانے کا کہا گیا میں ہمشہ لے کر آئی۔ چاہتی ہوں بچے ہمشہ باپ سے ملیں، بچوں کو ملوانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اسد بشیر کو بوتل دے ماری

اداکارہ نے کہا باپ کی ذمہ داری بچوں کا خرچہ دینا ہے، دبئی میں اسد ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں، اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا۔ وینا ملک نے کہا کراچی سے یہاں آنے پر بھاری خرچہ ہوتا ہے، دبئی اور پاکستان کی عدالت سے بچوں کی حوالگی حاصل کرچکی ہوں۔

وینا ملک کے وکیل کا کہنا تھا بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ہے، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں، اسد خٹک کا حق ہے کہ بچوں سے ملیں، سب کچھ قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں، ہمارا مقصد عدالتی حکم کو مارنا نہیں ہے، عدالت نے اسکائپ کال کا کہا وہ ہم کرواتے ہیں، اسد خٹک نے وینا ملک کے نام پر مختلف لوگوں سے پیسے لیے ہوئے ہیں، اسد خٹک کی بنا پر ایک خاتون کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *