افغانستان بحران: وزیر خارجہ جے شنکر نے درمیان میں چھوڑا غیر ملکی دورہ ، میکسیکو، پناما اور گیانا جانا تھا


افغانستان بحران: وزیر خارجہ جے شنکر نے درمیان میں چھوڑا غیر ملکی دورہ ، میکسیکو، پناما اور گیانا جانا تھا

کابل، 21؍ اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دریں اثناوزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنا غیر ملکی دورہ درمیان میں چھوڑ چکے ہیں اور وہ آج ہندوستان واپس آگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر کو نیویارک کے بعد لاطینی امریکی ممالک میکسیکو، پناما اور گیانا کا دورہ کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی صدارت سے متعلق تمام پروگراموں میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ کو تین لاطینی امریکی ممالک کا دورہ کرنا تھا تاہم اب وہ ان ممالک کے دورے منسوخ کرنے کے بعد براہ راست ہندوستان واپس آگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ یہ کام افغانستان سے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششوں کے پیش نظر کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی ہندوستانی اب بھی کابل میں پھنسے ہوئے ہیں، ایسی صورت حال میں انھیں محفوظ رکھنے کے لیے امریکہ سمیت قریبی ممالک کے ساتھ مسلسل بات چیت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ یہی بنیادی وجہ ہے کہ وزیر خارجہ آج ہی ملک واپس آگئے۔



ایک نظر اس پر بھی

اومیکرون 2 ہفتوں میں 38 ممالک میں پھیل چکا، ابھی تک کوئی موت نہیں ہوئی: عالمی ادارہ صحت

 جنوبی افریقہ میں پائے جانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کے روز بتایا کہ اومیکرون 38 ممالک میں پھیل چکا ہے، تاہم کورونا کی اس نئی قسم سے اب تک کسی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ غورطلب ہے کہ اس …

2 Hours Ago

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم مودی کا خطاب، دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ

وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ …

2 Months Ago

عوام پر مہنگائی کی مار جاری، سی این جی کے داموں میں پھر اضافہ

ملک کی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتیں آج صبح 6 بجے سے نافذالعمل ہو گئیں۔ دہلی اور این سی آر کے علاوہ ہریانہ اور راجستھان میں بھی سی این جی کے داموں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں بھی سی این جی کے دام بڑھائے گئے …

2 Hours Ago

آندھرا کے ساحل سے آج ٹکرائے گا ’جواد‘، 54 ہزار افراد کا انخلا، اوڈیشہ کے 19 اضلاع میں اسکول بند

لیجِ بنگال میں پیدا ہونے والا گردابی طوفان ’جواد‘ آج یعنی ہفتہ کے روز شمالی آندھرا میں پہنچ سکتا ہے۔ اس طوفان کے سبب آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھاری تباہی ہونے کا خدشہ ہے۔

2 Hours Ago

سنگھو بارڈر پر آج سنیوکت کسان مورچہ کا اجلاس طلب، مستقبل کی حکمت عملی پر فیصلہ متوقع

  زرعی قوانین کو واپس لینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان پر پارلیمنٹ کی مہر بھی ثبت ہو چکی ہے اس کے باوجود کسانوں کی تحریک لگاتار جاری ہے۔ کسان اب ایم ایس پی جیسے دیگر مطالبات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، سنگھو بارڈر پر سنیوکت کسان مورچہ کا اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ …

2 Hours Ago

بھیما کوریگاؤں معاملے کی ملزم سدھا بھاردواج کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی این آئی اے

چھتیس گڑھ کی معروف سماجی کارکن اور وکیل سدھا بھاردواج کو ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

14 Hours Ago



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *