’دوست کو مہنگا تحفہ دینا تھا‘ ڈاکو نے شہری سے ’آئی فون‘ چھین لیا


دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا آئی فون بے حد مقبول ہے اور مہنگا ہونے کے سبب عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے لیکن متعدد لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے پاس بھی آئی فون ہو۔

حال ہی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عجیب و غریب واردات ہوئی جہاں گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کے لیے نوجوان نے شہری سے آئی فون چھین لیا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ مشرقی دہلی میں 23 نومبر کو پیش آیا جب دو ڈاکوؤں نے پارک سے گزرتے شہری کی گردن پر چاقو رکھا اور اسے آئی فون سے محروم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے واقعے کا مقدمہ درج کروایا جس کے اگلے روز ہی پولیس نے کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک اور واردات کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ایک ڈاکو نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا تھا جس کی وجہ سے آئی فون چھینا اور دوسری واردات کی کوشش کی۔

ملزمان نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ارادہ زیادہ پیسے اکٹھے کرکے ہل اسٹیشن گھومنے کا تھا تاہم گھومنے سے پہلے ہی واردات کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *