سیالکوٹ میں درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف میں کہا درندگی کامظاہرہ کرنے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان عبرتناک سزاسے نہیں بچ پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سیالکوٹ کےدردناک واقعہ پرہرپاکستانی افسردہ ہے ، ذمہ دارعناصرانسان کہلانے کے حقدارنہیں، ملزمان عبرتناک سزاسےنہیں بچ پائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انصاف ہرصورت ہوگا اورہوتاہوانظربھی آئےگا، درندگی کامظاہرہ کرنے والےکسی رعایت کےمستحق نہیں، ملزمان کوقانون کےمطابق سخت ترین سزادلائی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دین اسلام میں تشددکی کوئی گنجائش نہیں۔

گذشتہ روز وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، واقعہ صبح11بجکر26منٹ پرپیش آیا،پولیس موقع پرپہنچی، پولیس نےمشتعل ہجوم کوکنٹرول کرنےکی کوشش کی۔

راجہ بشارت نے بتایا واقعےمیں ملوث100سےزائدافرادکواب تک گرفتارکرچکے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےلوگوں کی شناخت کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ واقعہ کتنےلوگوں نےشروع کیااس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعےکی اصل وجوہات کیاہیں اس کی تحقیقات ہورہی ہیں، اس قسم کے واقعات کوکسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتا، جولوگ واقعےمیں ملوث ہیں انہیں قانون کےمطابق سزادی جائےگی۔

Comments





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *