طالبان کے انتباہ کے دوران امریکہ نے مزید 10900 افراد کو کابل سے باہر نکالا


طالبان کے انتباہ کے دوران امریکہ نے مزید 10900 افراد کو کابل سے باہر نکالا

واشنگٹن،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  امریکہ نے افغانستان کے دار الحکومت کابل سے پیر کے روز 10900 مزید افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع فراہم کی۔ امریکہ کی جانب سے طالبان سے ان لوگوں کو خطرے کے پیش نظر انخلا کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔ دراصل، طالبان نے امریکہ کو 31 اگست تک ملک پوری طرح چھوڑ دینے کا الٹی میٹم دیا ہے اور ایسا نہ ہونے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے طالبان کی دھمکی کو درکنار کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ریپڈ ریسپانس ڈائریکٹر مائیک گوین نے منگل کے روز ٹوئٹ کر کے کہا کہ پیر کے روز 12 گھنٹوں کے دوران 10900 افراد کو کابل سے نکال کر محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ امریکہ اب تک گزشتہ 10 دنوں میں 48 ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے باہر نکال چکا ہے۔ افغانستان میں خطرے کے پیش نظر امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک نے یہ مہم شروع کی تھی۔

طالبان کو اپنے لئے خطرہ قرار دینے والے مختلف افغان پناہ گزینوں کو بھی وہاں سے طیارے کے ذریعے دوسرے مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے طالبان کے خلاف امریکہ کی مدد کی تھی۔ طالبان کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد بھی یہ خوف کے سایہ میں زندگی گزار رہے ہیں اور فوراً سے پیشتر ملک چھوڑ دینے پر آمادہ ہیں۔ افغان حکومت کے صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے اور افغان فوج کے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دینے کے سبب ملک میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کابل ایئرپورٹ پہنچ کر دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔



ایک نظر اس پر بھی

اومیکرون 2 ہفتوں میں 38 ممالک میں پھیل چکا، ابھی تک کوئی موت نہیں ہوئی: عالمی ادارہ صحت

 جنوبی افریقہ میں پائے جانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کے روز بتایا کہ اومیکرون 38 ممالک میں پھیل چکا ہے، تاہم کورونا کی اس نئی قسم سے اب تک کسی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ غورطلب ہے کہ اس …

30 Minutes Ago

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم مودی کا خطاب، دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ

وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ …

2 Months Ago



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *