پی سی بی کیجانب سے شاندار کارکردگی دکھانے پرکھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے کا انعام


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2021 میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا  —فوٹو: پی سی بی 

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے 2021 میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے کا انعام دیا۔

 پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 2021 اور بالخصوص ٹی 20 ورلڈکپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کا اہتمام کیا ۔

 تقریب میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد،عماد وسیم، شاہنواز دھانی، ساجد خان،عابد علی،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ حسن علی، شاداب خان اور محمد حفیظ کراچی میں نجی مصروفیت کے سبب شریک نہیں ہوسکے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے انعام دیا۔ —فوٹو: پی سی بی
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے انعام دیا۔ —فوٹو: پی سی بی 

 تقریب کے آغاز سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ  نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اُن کی کارکردگی کو سراہا جبکہ انہوں نےکھلاڑیوں کو  فی کس 15،15  لاکھ روپے انعام دیا۔

 تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمیزراجہ کا کہنا تھا فینز کو قومی کرکٹرز گراؤنڈز میں واپس لےکرآئے ہیں،اس ٹیم نے بچوں میں کرکٹ کا شوق دوبارہ پیدا کیاہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سر نیچے اور پرفارمنس اوپر یہ فلاسفی کھلاڑیوں کو سمجھائی ہے جبکہ انہوں نے امیدظاہرکی  کہ کھلاڑی مستقبل میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ چار ملکی سیریز سے متعلق آئی سی سی کو تمام تفصیلات سے 10 روز میں آگاہ کردیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو بھی10 وکٹوں سے یادگار شکست دی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *